مرکزی حکومت کے ذریعے نافذ کیے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر صنعتی شہر اندور میں بھی 56 روز سے مسلسل مظاہرہ جاری ہے۔ 10 مارچ کو ہندوستان کی پہلی خاتون استاذ ساوتری بائی پھولے کی برسی کے موقع پر تنظیم ستہ شود سماج کی جانب سے مظاہرین خواتین کا اعزاز کیا گیا۔
اس درمیان خاتون مظاہرین نے انقلابی نظمیں پڑھیں۔ ساتھ ہی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت قانون واپس نہیں لے گی، ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی پہلی سماجی کارکن اور پہلی خاتون استاذ ساوتری بائی پھولے کی گذشتہ دنوں برسی تھی۔ 10 مارچ 1887 میں ساوتری پھولے کا پونے میں انتقال ہو گیا تھا۔