ریاست مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور صفائی سروے 2020 میں اول نمبر پر رہا، اندور نے صفائی سروے میں یہ چوتھی بار نمبر ون کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ملک میں صفائی سروے 2020 کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا نتیجہ کا آن لائن پروگرام کے ذریعے اعلان کیا گیا جس میں اندور اول درجہ پر رہا یہ چوتھی مرتبہ ہے جب اندور نے صفائی سروے میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ بھی سروے میں صوبے کو دس ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں اس سروے میں شہر کے تقریبا تین لاکھ لوگوں نے اپنی مثبت رائے دہی کر ایوارڈ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ نگر نگم نے صفائی اور دیگر پریشانیوں کی نجات کے لئے ایک اپلیکیشن لانچ کی تھی جس کو شہر کے تقریبا چار لاکھ لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا جیسے ہی نتیجہ کا اعلان ہوا نگرنگم افسران اور ملازموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں:
'سوکچھ سرویکشن 2020'
کورونا وبا کے دور میں اندور کے لیے یہ ایوارڈ بڑی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کورونا وبا نے پورے ملک کو پریشان کر رکھا ہے وہی لاک ڈاؤن کے دوران بھی نگر نگم کے صفائی ملازمین نے اپنی خدمات کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے آج شہر چوتھی مرتبہ صفائی میں نمبر ون آیا ہے۔