ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: کار الٹنے سے 4 نوجوان کی دردناک موت - اردو نیوز

کار راسی وادی کے قریب بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور سڑک کے کنارے گڈھے میں گر گئی۔

accident
accident
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 3:47 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے بلیووا تھانہ علاقے میں ایک کارکے الٹنے سے چار نوجوانوں کی دردناک موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شبھم شرما، نوجوت ڈھلن، شیوم اور کارتک نامی نوجوانوں کی کل رات 12 بجے ایک حادثہ میں موت ہوگئی۔ چاروں لاشوں کا پوسٹ مارٹم آج یہاں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ چاروں افراد کل ضلع ڈبرا سے یہاں آئے تھے اور رات کو واپس جارہے تھے تب ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کی کار راسی وادی کے قریب بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور سڑک کے کنارے گڈھے میں گر گئی۔ رات گئے چاروں کی لاشیں نکالی گئیں اور انہیں یہاں اسپتال لایا گیا۔

(یو این آئی)۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.