ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں مسلسل ہورہی موسلادھار بارش سے لوگوں کو خاصی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کھیت میں ہزاروں بیگھہ مکے، دھان اور گنے کی فصلیں برباد ہو چکی ہیں، ایسے میں ان فصلوں کے نقصان سے کسانوں کے کھانے کے بھی لالے پڑ سکتے ہیں, کچے مکانوں میں رہنے والے ڈر کے سائے میں جینے کو مجبور ہیں۔
کھیت میں لگی فصلیں ہوا اور بارش کی وجہ سے پلٹ گئی ہیں،بارش کی وجہ سے مکہ جوار گنا کی فصلوں پر کافی اثر پڑا ہے، یہ کھڑی فصلیں زمین میں گر کر برباد ہو چکی ہیں۔
تیز بارش اور ہواؤں نے ان کی فصلوں کو برباد کر دیا ہے اور ایسے میں علاقے کے کسانوں میں سوائے غم کے اظہار کے دوسرا کام نہیں ہے۔
کیونکہ ان فصلوں کے برباد ہو جانے کے بعد کسانوں کو آنے والے وقت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حالانکہ ابھی افسروں کے طرف سے ان کسانوں کی برباد فصلوں کا اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔
ضلع افسروں کی طرف سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ کسانوں کا جو بھی نقصان ہوا ہے، اس کا مواخذہ حکومت کی طرف سے دیا جائے گا، کسان آسمانی آفت کے اس قہر سے پناہ مانگ رہے ہیں اور جلد ہی موسم صاف ہونے کی دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔