اندور لوک سبھا انتخابات میں پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 29 اپریل دوپہر 3 بجے تک مقررکی گئی تھی۔
ضلع الیکشن کمیشن آفیسر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آخری دن29 اپریل تک کل''23 امیدواروں نے پرچے داخل کیے جس کی جانچ کی گئی۔ امیدواروں کے خلاف 10 اعتراضات داخل کیے گئے تھے جس پر ہم نے ایکشن لیا اور انہیں معقول جواب دیا جس کی وجہ سے 33 نامزدگی پرچے قبول کیے گئے۔
ضلع اندور الیکشن کمیشن آفیسر لوکیش جاٹو نے بتایا کہ یہاں 23 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کیا ہے جس میں 19 امیدوار اندورسے ہیں، 3 امیدوار دھار لوک سبھا سیٹ کے ہیں اور ایک امیدوار پڑوسی ریاست مہاراشٹر کا رہنے والا ہے۔
الیکشن کمیشن آفیسر لوکیش جاٹو نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 مئی ہے۔