ETV Bharat / city

اندور میں کورونا وائرس سے 4191 افراد متاثر - اندور میں کورونا کے 57 نئے معاملے

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے 57 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4191 ہوگئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اب تک 3131 متاثرہ افراد صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر جاچکے ہیں۔

corona virus in Indore
اندور میں کورونا وائرس سے 4191 افراد متاثر
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 4:11 PM IST

چیف میڈیکل آفیسر ’سی ایم ایچ او‘ ڈاکٹر ایم پی شرما نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 65402 ٹیسٹ رپورٹیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 4191 کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیسٹ کئے گئے کل 2266 نمونوں میں سے 57 میں وائرس پایا گیا تھا۔

دوسری طرف راحت کی خبر یہ ہے کہ صحت یاب ہونے پر اسپتال سے 3131 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے، جس کے بعد زير علاج مریضوں کی تعداد 875 رہ گئی ہے۔ جبکہ اب تک 4230 مشتبہ افراد کو صحت مند پائے جانے پر قرنطینہ مراکز سے چھٹی دے دی گئي ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.