ملک بھر میں ملسمانوں نے بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ شب برات منایا۔ مساجد، خانقاہوں اور اپنے اپنے گھروں میں مسلمان شب بیداری کرتے ہوئے عبادت و ریاضت میں مشغول رہے، اس کے علاوہ قبرستان جاکر اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کیا۔ Shab-e-Barat Celebrated in Indore
ادھر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھی شب برات کے موقع پر شہر کے تمام مساجد میں مسلمان عبادت و ریاضت میں مشغول رہے، کثیر تعداد میں مسلمان قبرستان جاکر اپنے مرحومین کے دعائے مغفرت اور ایصال و ثواب کیا۔
واضح رہے گزشتہ دو سالوں سے عالمی وبا کورونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادات پر پابندی عائدکی گئی،تاہم اب کورونا وبا کا زور کم ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے عائد تمام پر پابندیا ختم کی جارہی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اندور میں کثیر تعداد میں لوگوں نے قبرستان پہنچ کر اپنے مرحومین کے لئے دعا مغفرت کی۔
مقامی باشندہ مبشر نقوی کا کہنا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کے اب کوورنا وبا جیسے حالات نہ ہو۔
وہیں پھولوں تاجر عبدالمجید نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وجہ سے قبرستان کا دروازہ بند تھا۔ اب کورونا ختم ہوگیا ہے تو لوگ کثیر تعداد میں اپنوں کی قبروں کی زیارت کے لئے قبرستان پہنچ رہے ہیں اور مرحومین کے لئے دعا مغفرت کر رہے ہیں۔