ریاست مدھیہ پریش کے صنعتی شہر اندور میں مسلسل کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے سبب اسے ممبئی کے بعد دوسرا کورونا ہاٹ اسپاٹ کہا جا رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ممبئی کے بعد اندور شہر ایسا دوسرا کورونا متاثرین کا مرکز بن رہا ہے جہاں مسلسل غیر معمولی طور پر متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کو اندر، اندور میں تقریبا 50 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اندور میں ہردن بڑی تعداد میں متاثرین مل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلسل غیر معمولی اضافے کے سبب اندور میں کل متاثرین کی تعداد 892 ہے، جبکہ 47 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں، وہیں 34 افراد صحت یابی کے بعد اپنے گھر بھی جا چکے ہیں۔