ETV Bharat / city

اندور: مزید 469 افراد کورونا متاثر - coronavirus in indore

اندور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 469 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، وہیں اس دوران 7 اموات بھی درج ہوئیں۔

اندور: مزید 469 افراد کورونا متاثر
اندور: مزید 469 افراد کورونا متاثر
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:28 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ستمبر مہینے میں 11225 کورونا وائرس کے کیس درج کیے گئے اور اس دوران وبا کے باعث 174 افراد ہلاک ہوئے۔

صوبے کا صنعتی شہر اندور جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 24475 ہوگئی ہے جبکہ 19370 افراد شفایاب ہو کر اسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں وہیں اب تک وبا سے 572 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3125 نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں سے 469 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی وہیں 2642 کی رپورٹ منفی ثابت ہوئیں جبکہ اس دوران 7 اموات بھی درج ہوئیں۔

اندور ضلع میں اب تک 3 لاکھ 21ہزار 82 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں 24 کورونا کے مریض ملے تو وہیں ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر لوٹنے والوں کی تعداد 19ہزار 370 درج کی گئی ہے جبکہ 572 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ فی الحال اندور میں 4533 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 63لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 52لاکھ 73ہزار صحت یاب جبکہ 98ہزار فوت ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اس مہلک مرض نے قریب ساڑھے تین کروڑ افراد کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔ وہیں اس وبائی مرض سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.