ETV Bharat / city

اندور میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 28 نئے معاملے - 28 new cases of corona virus in 24 hours

اندور میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1514 ہوگئی ہے، جس میں 72 کی اموات بھی ہوچکی ہے۔

28 new c
28 new c
author img

By

Published : May 1, 2020, 5:02 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس وبا سے مدھیہ پردیش کا صنعتی شہر اندور سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اندور میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1514 ہوگئی ہے، جس میں 72 کی اموات بھی ہوچکی ہے۔

اندور میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 28 نئے معاملے

انتظامیہ اور صحت عملہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کافی سرگرم ہے۔ اس دوران شہر میں لاک ڈاؤن کو بھی سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

ایسے میں شہر میں وبا کے اثرات میں تھوڑی کمی کا دعویٰ محکمہ صحت نے کیا ہے، لیکن اس کے باوجود محض 24 گھنٹے میں اندور میں اٹھائیس نئے مثبت معاملے درج کئے گئے ہیں۔

اندور کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پروین جٹیاں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی جانچ کے لئے 285 نمونے لئے گئے تھے جس میں 257 کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 28 لوگوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اب مریضوں کی تعداد 1514 ہو گئی ہے۔

اندور میں کورونا وائرس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 اموات ہوئی ہے، جس سے شہر میں اب تک وبا سے 72 لوگ موت کے شکار ہوئے ہیں، حالانکہ میڈیکل افسر نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا کیونکہ اب شروعات کے مقابلے بہتر نتائج مل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.