تلنگانہ کے محکمہ جنگلات نے ریاست کے تمام چڑیا گھروں کو ،ہائی الرٹ، میں رہنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام امریکہ کے نیویارک زو میں ایک شیر کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد لیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات نے چڑیا اور ہرن گھروں کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہیکہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کسی بھی اہلکار کو زور پارک کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔
امریکہ کے شہر نیویارک کے ایک زو پارک میں شیر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد احتیاطی اقدام کرتے ہوئے تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو چند ہدایتیں جاری کی ہیں اور بتایا گیا اب تمام زو پارکز ہائی الرٹ کے طور پر دیکھے جائیں گے۔
محافظ برائے محکمہ جنگلات آر سوبھا نے اس ضمن میں کہا کہ سنٹرل زو اتھاریٹی نے یہ اطلاع انھیں دی ہیکہ نیویارک کے چڑیا گھر میں ایک شیر کورونا میں مبتلا ہے۔
انھوں نے کہا آج سے تمام چڑیا گھروں پر سی سی ٹی وی کمیروں سے نظر رکھی جائے گی اور جانوروں کے کسی بھی عجیب سلوک یا نئی چال اور اس جیسی علامتوں پر 24 گھنٹے نظر رکھ کر غور کیا جائے گا۔
جانوروں کو کھانا اور پانی دینے والے اہلکاروں سے کہا گیاکہ اپنے فرائض انجام دینے کے موقع پر محفوط طبی اوزار کو ترجیح دیں۔ کھانا دینے سے قبل سانیٹائزر کا استعمال کریں۔ اور یہ ہدایت دی گئی کہ بیمار جانوروں کو دیکھتے ہوئے انھیں کورنٹین یا علحدگی میں رکھا جائے۔