ETV Bharat / city

'رائے دہندگان کی فہرست کی جانچ کی جائے' - فہرست رائے دہندگان کی جانچ

سابق وزیر اچن نائیڈو کی زیرقیادت اے پی کی اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے ایک وفد نے چیف الکٹورل آفیسر ڈی جگدیشور راؤ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ رائے دہندگان کی فہرست جانچ کا کام بوتھ کی سطح کے عہدیداروں کے ذریعہ ہی کروایا جائے نہ کہ ولیج یا وارڈ کی سطح کے والنٹرس کے ذریعہ جن کی تقرری حال ہی میں وائی ایس آر کانگریس نے کی ہے۔

تنگنہ الکشن کمیشن
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 8:01 PM IST

Updated : Oct 15, 2019, 8:10 PM IST

فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کا کام اے پی میں جاری ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ولیج اوروارڈ والنٹرس کے طورپر اپنی پارٹی کے کیڈر کی تقرری کی ہے اور امکان ہے کہ وہ فہرست رائے دہندگان سے تلگودیشم کے ہمدردوں کے ناموں کو حذف کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والنٹرس سرکاری فلاحی اسکیمات میں سے تلگودیشم کے حامیوں کے نام نکال رہے ہیں اور وہ اب ووٹ کے دستوری حق سے بھی ان کو محروم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اچن نائیڈو نے کہا کہ ریاستی حکومت رعیتو بھروسہ اسکیم کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس نے انتخابی مہم کے دوران کسانوں کو 10,000 روپئے کی ان پٹ سبسیڈی دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب وہ تین اقساط میں صرف 6500 روپئے ہی دے رہی ہے۔ بقیہ رقم مرکزی حکومت کے فنڈس سے آئے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت اس کے خزانہ سے ہر سال ہر کسان کو 12,500روپئے کی سبسیڈی فراہم کرے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 15, 2019, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.