ETV Bharat / city

سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کے تقرری کا اعلان - سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کا تقرر

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے ایوان میں تیقن دیا کہ سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کا تقرر کیا جائے گا۔

urdu-officer-will-be-appointed-in-official-language-omission
سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کے تقرری کا اعلان
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 4:42 PM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے ایوان میں تیقن دیا کہ سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کا تقرر کیا جائے گا۔

ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی نے ایوان اسمبلی میں مباحث کے دوران کہا کہ سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کو نہیں رکھا گیا، اس موقع پر انھوں نے اپیل کہ اس میں اردو داں کا تقرر کیا جائے۔

وزیر اعلی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر سرکاری زبان کمیشن میں اردو داں کے تقرری کے احکام جاری کریں گے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ وہ وقف بورڈ کا شخصی طور پر جائزہ لیں گے اور قیمتی اوقافی جائیدادوں کا تحفظ بھی کریں گے۔

وزیر اعلی کے سی آر نے مزید کہا کہ میناریٹی فینانس کارپوریش میں زیر التوا درخواستوں کی بھی یکسوئی کی جائے گی۔

واضح رہے تلنگانہ میں میں اردو دوسری سرکاری زبان ہے، اور ایک سال قبل حکومت نے تمام ضلع کلکٹریٹز،کابینی وزرا، ڈی جی پی اور کمشنر پولیس کے دفاتر میں ایک ایک اردو ٹرانسلیٹر کا تقرر بھی کیا تھا۔

ریاست کے تمام اقلیتی سیکولر سماجی اور سیاسی رہنماوں نے تلنگانہ اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرارداد منظور کرنے پر وزیر کےچندرشیکھر راو کا شکریہ ادا کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.