تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ حادثہ ضلع کے کتور منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار، ٹینکر میں گھس گئی۔ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
دو زخمیوں جن کی شناخت ہمساپریہ اور شاردا کے طور پر کی گئی ہے، کی حالت تشویشناک ہے جبکہ رگھونندن معمولی زخمی ہے۔ مہلوکین کی شناخت کے کے چکرورتی اور ان کے بیٹے کے ستیہ نارائنا کے طورپر کی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ حادثہ کا سبب بننے والی کار میں پانچ افراد سفر کررہے تھے۔ اس خاندان کا تعلق شہر حیدرآباد کے سعیدآباد سے ہے اور وہ مندر جانے کے لئے شادنگر جارہی تھا۔
پولیس نے کہا کہ کار تیز رفتاری کے ساتھ جارہی تھی جو ٹینکر میں گھس گئی۔
راہگیروں نے پولیس کو اس حادثہ کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
(یو این آئی)