ETV Bharat / city

اناؤ کے مجرمین کا بہت پہلے انکاؤنٹر ہوجانا چاہئے تھا۔ امجد اللہ خان

author img

By

Published : Dec 7, 2019, 11:42 PM IST

مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کی متاثرہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مجرمین کو ضمانت دینے کے بجائے حیدرآباد کی طرز پر انکاؤنٹر کردیا جاتا تو آج متاثرہ زندہ ہوتی۔

امجد اللہ خان
امجد اللہ خان

اترپردیش حکومت کو جنگل راج قرار دیتے ہوئے امجد اللہ خان نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو عدالت جانے کے دوران سر راہ زندہ جلائے جانے پر یو پی پولیس کی سیکورٹی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا اس لڑکی کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری نہیں تھی؟ وزیر اعلی اتر پردیش ہوگی آدتیہ ناتھ اور اناؤ رکن پارلیمینٹ کو پارٹی سے معطل کرنے کا ایم بی ٹی قائد نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔

اناؤ متاثرہ کے قاتلوں کو بھی تلنگانہ کی ڈاکٹر دیشا کے قاتلوں کی طرح انکاؤنٹر کرنے کا امجد اللہ خان نے پر زور مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب تلنگانہ پولیس قاتلوں کو سزا دے سکتی ہے تو اتر پردیش پولیس کیوں نہیں دے سکتی؟ مجلس بچاؤ تحریک کے قائد نے تلنگانہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث چار ملزمین کے انکاؤنٹر کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ اناؤ متاثرہ کو بھی اسی طرز پر انصاف ملنا چاہیے۔

Intro:حیدرآباد کی طرز پر اتر پردیش کے اناؤ میں زندہ جلائے جانے کے واقعے کی ترجمان مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عصمت دری کی متاثرہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مجرمین کو ضمانت دینے کے بجائے انکاؤنٹر کردیا جاتا تو آج متاثرہ زندہ ہوتی_ یو پی حکومت کو جنگل راج قرار دیتے ہوئے امجد اللہ خان نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو عدالت جانے کے دوران سر راہ زندہ جلائے جانے پر یو پی پولیس کی سیکیورٹی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا اس لڑکی کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری نہیں تھی؟ چیف منسٹر اتر پردیش ہوگی آدتیہ ناتھ اور اناؤ رکن پارلیمینٹ کو پارٹی سے معطل کرنے کا ایم بی ٹی قائد نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا_

Body:اناؤ متاثرہ کے قاتلوں کو بھی تلنگانہ کی ڈاکٹر دیشا کے قاتلوں کی طرح انکاؤنٹر کرنے کا امجد اللہ خان نے پر زورمطالبہ کیا_ انہوں نے سوال کیا کہ جب تلنگانہ پولیس قاتلوں کو سزا دے سکتی ہے تو اتر پردیش پولیس کیوں نہیں_ مجلس بچاؤ تحریک کے قائد نے تلنگانہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث چار ملزمین کے انکاؤنٹر کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ اناؤ متاثرہ کو بھی اسی طرز پر انصاف ملنا چاہیے_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.