شادی کے لیے پنڈت کی جانب سے منتر پڑھے جارہے تھے کہ اس دلہن کی اچانک نظر اس کے پرانے بوائے فرینڈ پر پڑی اور اس کو دیکھتے ہی لڑکی نے چیخ مارکر کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرے گی۔
اس شادی میں شریک دیگر مہمانوں نے دلہن کو کافی سمجھانے کی کوشش کی تاہم اس نے شادی سے انکار کردیا۔
دلہن کے رشتہ داروں نے کہا کہ جب اس نے منڈپ سے اپنے پرانے بوائے فرینڈ کو دیکھا تو اس نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے اس لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔