ETV Bharat / city

تلنگانہ میں،پٹنا پرگتی،(شہرکی ترقی) پروگرام شروع - تلنگانہ میں،پٹنا پرگتی،(شہرکی ترقی) پروگرام شروع

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں آج سے،پٹنا پرگتی( شہر کی ترقی) کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

pattana  pragati programme
تلنگانہ میں،پٹنا پرگتی،(شہرکی ترقی) پروگرام شروع
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 8:18 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:57 AM IST

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں آج سے،پٹنا پرگتی( شہر کی ترقی) کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد شہر میں شجرکاری کرنا سڑکوں کی تعمیرو مرمت کرنا اور شہر کی ترقی سے متعلقہ دیگر اقدمات کو انجام دینا ہے۔

اس سلسلے میں رنگاریڈی ضلع، بلدیہ کے شری رام نگر کالونی میں شہری ترقی کے پروگرام کا آغاز ہوا۔

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔

تلنگانہ میں،پٹنا پرگتی،(شہرکی ترقی) پروگرام شروع

پروگرام میں جل پلی، بلدیہ کے چیئرمین عبد اللہ بن احمد سعدی، وائس چیئرمین فرحانہ ناز ، جال پلی بلدیہ کے کمشنر احمد صفی اللہ، اسپیشل آفیسر کلیانی، ریونیو اسٹاف، کونسلرز نے شرکت کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صفائی ستھرائی، سبزیاں، لوگوں کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے، لوگوں کی خواہشات کوپوراکرنا، اور گاندھی جی کے خوابوں کی ریاست بنانا ہے، تاکہ حکام اور رہنماوں کو عوام کی پریشانیوں کا پتہ چل سکے اور انہیں منظم انداز میں ترقی دی جائے۔

اس موقع پر انھوں نے کہاکہ حکومت نے ،پلے پرگتی، دیہی ترقی پروگرام کے تحت دیہاتوں کے مسائل کو جان کر انھیں حل کرنے کا کام کیا ہے، اسی نہج پر آج شہر کی ترقی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

اور اس ضمن میں وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے 70 کروڑ روپے ہر کارپوریشن کو منظور کیے ہیں۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کو سرسبز وشاداب کرنے کے لیے،ہریتا ہرم پروگرامز بھی وقفے وقفے سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ جہاں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جاتی ہے۔

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کے مطابق شہر کی ترقی پروگرام کامقصد شہر کی ترقی کو بغیر کسی رکاوٹ بغیر کرپشن کے تیز رفتاری کے ساتھ انجام دینا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:57 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.