کابنہ کے اجلاس میں لاک ڈاون سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا۔ لاک ڈاون میں مزید 10 روز کی توسیع کی گئی اور نرمی کے اوقات کو ایک مرتبہ پھر سے بڑھادیا گیا۔ ریاست میں اب لاک ڈاون میں 19 جون تک توسیع کی گئی اور نرمی کے اوقات کو صبح 6 بجے تا شام 5 بجے تک کردیا گیا جبکہ شام 6 بجے تک لوگوں کو اپنے اپنے گھر جانے کی اجازت رہے گی ۔ شام 5 بجے تک تمام دکانوں کو بند کردیا جائے گا۔
اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال اور ویکسینیشن پر بھی غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔