ETV Bharat / city

تلنگانہ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے متعلق حکومت کو ہدایت دی

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر کہا کہ حکومت کو 48 گھنٹوں میں لاک ڈاؤن یا کرفیو سے متعلق فیصلہ لینا چاہیے ورنہ عدالت حکم جاری کرے گی اور جمعہ کو ہونے والی اگلی سماعت میں مرکزی حکومت کو جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

telangana high court
تلنگانہ ہائی کورٹ
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:04 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر سماعت کرتے ہوئے حکومت کے موقف پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت کو 48 گھنٹوں میں لاک ڈاؤن یا کرفیو کے بارے میں فیصلہ لینا چاہیے ورنہ عدالت حکم جاری کرے گی۔

عدالت نے سوال کیا کہ عوامی اجتماعات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ سنیماگھروں، پبس اور بارس میں عوام کی تعداد کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کے گئے؟

عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس مسئلہ پر عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں تفصیلات کی کمی ہے، بنچ نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ کیا پبس، شراب کی دوکان اہم ہیں؟

اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت جلد ہی بڑے عوامی اجتماعات پر قابو پانے کے اقدامات کرے گی، عدالت نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عوام کی زندگیوں کو خطرہ ہے، حکومت کب فیصلہ کرے گی؟ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں ہائی کورٹ ہدایت دے؟

ہائی کورٹ نے متعدد ہدایات جاری کی ہیں اور تلنگانہ حکومت سے مکمل رپورٹ بھی طلب کی ہے، عدالت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مثبت کیس سے متعلق حکومت سے 'وارڈ وائز ڈیٹا' بھی طلب کیا ہے۔

شادیوں، تقریبات اور عوامی مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد کے اجتماع کے بارے میں ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے چاہیے، جمعہ کو ہونے والی اگلی سماعت میں مرکزی حکومت کو جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

ریاست میں پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4،009 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے جبکہ 14مریض کی موت بھی ہوئی تھی، اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.55 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1،838 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.