تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی سوندرا راجن جو حال ہی میں ای ایس ایل نرسمہن کی جگہ ریاست تلنگانہ کی گورنر منتخب ہوئی ہے۔
انہوں نے نے آج جاگروتی فاونڈیشن کی جانب سے خواتین کی مہارت میں اضافہ کے لیے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی جو مشیرآباد میں منعقد ہوا۔ جہاں انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز تلگو زبان سے کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ خواتین کو ہرشعبہ میں چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ خواتین ہر شعبہ میں مہارت حاصل کریں۔ ان کی معاشی آزادی کے لیے کئی مواقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر خاتون کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' وہ تین ماہ میں تلگو زبان سیکھ جائیں گی'۔
تقریب میں صدر تلنگانہ بی جے پی کے لکشمن نے بھی شرکت کی۔