ETV Bharat / city

فساد متاثرین کو امداد، مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت - نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کے لئے یہ اقدامات بہت کم ہیں

کل ہند مجلس تعمیر ملت کا ایک وفد نائب صدر تنظیم ضیا الدین نیئر کی قیادت میں دہلی کے فساد زدہ مقامات کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ ہفتہ روانہ ہوا تھا، حیدرآباد واپس ہوچکا ہے۔

tameer-e-millat-delegation-visited-delhi-riots-area
فساد متاثرین کو امداد، مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 8:48 PM IST

وفدنے صدر تنظیم سید جلیل احمد ایڈوکیٹ کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے اور اس فساد کے اندوہناک واقعات کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ اس فساد میں مسلمانوں کا جو جانی و مالی نقصان ہوا ہے وہ ناقابل تلافی ہے۔ اس کی پابجائی کے لئے کئی برس لگ جائیں گے۔

وفد نے بتایا کہ ان فسادات میں 60لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں‘ بے شمار زخمی ہوئے ہیں اور کئی لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اگرچہ سکون ہے لیکن حالات کشیدہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کئی دنوں تک وہاں ریلیف بھی پہنچنے نہیں دی گئی۔

ریلیف ورکرز اور صحافیوں کے داخلہ پر بھی تحدیدات عائد رہیں۔ ضیا الدین نیئر نے صدر تنظیم کو بتایا کہ اگرچہ دہلی کی عام آدمی پارٹی سرکار نے متاثرین کی ریلیف کے لئے معقول رقم کا اعلان کیا ہے لیکن متاثرین اس امداد کے حصول میں دشواریاں محسوس کررہے ہیں۔

دیگر فلاحی و ملی تنظیمیں اپنے طور پر کوششیں کررہی ہیں‘ لیکن جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کے لئے یہ اقدامات بہت کم ہیں۔

صدر تنظیم نے ملت کے درد مند افراد سے ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقومات جمع کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے حالات اس قدر تشویشناک اور ابتر ہیں کہ ان کا مالیاتی‘ معاشی‘ سماجی اور نفسیاتی طور پر سنبھلنابہت ہی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

ان فسادات کے برے اثرات کئی برسوں تک ان کے اعصاب پر چھائے رہیں گے۔ ایسے میں تمام برادران ملت کی مذہبی و سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائی بہنوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

سید جلیل احمد نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے ریلیف جمع کی جارہی ہے‘ تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ جو مختلف ادارے‘ تنظیمیں اور جماعتیں کام کررہی ہیں ان سب کو مل بیٹھ کر ریلیف کی تقسیم کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔

اس سے انتظامی مصارف بھی بچیں گے اور ریلیف کی رقم حتیٰ الامکان طور پر تمام متاثرین تک پہنچ پائے گی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ ریلیف کی تقسیم کا کام چار مرحلوں میں کیا جائے۔ سب سے پہلے جزو معاش‘غریب اور یومیہ روزی کمانے والوں کو امداد دی جائے ایسے لوگ تھوڑی سی رقم سے دوبارہ اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں چھوٹے موٹے صنعتی یونٹ اور متوسط کاروبار کرنے والوں کو امداد دی جائے‘ جس کے بعد جن کے مکانات اور دکانات نذر آتش ہوئے ہیں ان کی مدد کی جائے اور پھر مساجد کی تعمیر و مرمت کے کام بھی مرحلہ وار انداز میں شروع کئے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.