سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ کے سلم علاقہ میں رہنے والے ان خاندانوں کے لیے آج مسرت کی کوئی انتہا نہیں رہی کیونکہ ڈبل بیڈروم مکانات انہیں الاٹ کئے گئے ہیں۔ ان مکانات کے افتتاح کی تقریب آج منعقد کی گئی جس میں ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو، سی ایچ ملاریڈی اور کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی سائنا نے شرکت کی۔
اس اسکیم کے تحت گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے 1763 لاکھ روپیے کے تخمینی مصارف سے سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ اسمبلی کے کٹہ میسماں کمپاؤنڈ میں ڈبل بیڈروم مکانات کے 224 یونٹس کی تعمیر کا کام کیا۔ ان مکانات میں سے پہلے ہی 168 مکانات استفادہ کنندگان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ ہاؤزنگ سوسائٹی 2.15 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی ہے جہاں 224 مکانات کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔ ان مکانات کے قریب حکومت کی جانب سے سی سی روڈس بچھائی گئی ہیں اور سیوریج کی لائن بھی ڈالی گئی ہے۔
یو این آئی