شہر حیدرآباد میں کئی تاریخی عمارتیں ہیں جبکہ سالار جنگ میوزیم کو بھی تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ سالار جنگ میوزیم میں نایاب اشیا، سامان تصاویر، تلوار، گھڑی، آصف جاہی سلطنت کے سکے اور دیگر کئی تاریخی و قیمتی چیزیں موجود ہیں اور اب لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عوام ایک بار پھر ان چیزوں کو دیکھنے کے لیے میوزیم جا سکیں گے۔
میوزیم میں موجود اشیاء دیکھنے کے لیے ملک بھر سے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سالار جنگ میوزیم کو ساتویں میر عثمان علی خاں بہادر کے وزیر سالار جنگ نے قائم کیا تھا۔
![سالار جنگ میوزیم کو 20 جون سے عوام کےلیے کھول دیا جائے گا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/07:14:54:1624110294_saalarjungmuseumopentomorrow_19062021185339_1906f_1624109019_673.jpg)
سالار جنگ میوزیم میں موجود قیمتی نوادارت کے علاوہ مخطوطات کے ساتھ ساتھ سالار جنگ اول اور سالار جنگ سوم کی جانب سے جمع کردہ کئی اہم اشیاء موجود ہیں جن کا مشاہدہ کرنے ملک و بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں عوام میوزیم پہنچتے ہیں۔