ETV Bharat / city

تلنگانہ: غیر زرعی اراضیات کا رجسٹریشن شروع - land registration in telangana

رجسٹریشن میں کسی بھی دشواری کی صورت میں عہدیداروں کو فوری یکسوئی کی ہدایت دی گئی ہے۔ پورٹل میں کسی تکنیکی خرابی سے نمٹنے کیلئے 100 عہدیداروں اور ماہرین کو بی آر کے بھون میں قائم کردہ وار روم میں تعینات کیا گیا ہے۔

registration
registration
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:16 PM IST

تلنگانہ بھر میں غیر زرعی اراضیات اور جائیدادوں کے رجسٹریشن کے عمل کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

تلنگانہ کے 141 سب رجسٹرار دفاتر میں یہ عمل شروع ہوا۔ می سیوا مراکز پر دس بجے دن سے 5.30 بجے شام تک سلاٹ کی بکنگ کا کام کیا جارہا ہے۔

عہدیداوں کو ہدایت دی گئی کہ سلاٹ بکنگ کے لئے صرف 200 روپئے ہی وصول کئے جائیں۔ میوٹیشن کے زیر التواء معاملات دھرانی پورٹل پر حکام کیلئے دستیاب ہیں۔

رجسٹریشن میں کسی بھی دشواری کی صورت میں عہدیداروں کو فوری یکسوئی کی ہدایت دی گئی ہے۔ پورٹل میں کسی تکنیکی خرابی سے نمٹنے کیلئے 100 عہدیداروں اور ماہرین کو بی آر کے بھون میں قائم کردہ وار روم میں تعینات کیا گیا ہے۔

رجسٹریشن کی تکمیل کے فوری بعد ای پاس بک جاری کیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کو رجسٹریشن کے علاوہ کوئی زائد اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ سلاٹ بکنگ کے بعد اراضیات کی خرید و فروخت، گفٹ، سیل ڈیڈ، مورٹی گیج اور ڈیولپمنٹ جیسے معاہدوں کی تکمیل کی جاسکتی ہے۔

رجسٹری کیلئے آدھار کی پیشکش لازمی نہیں ہے۔ اس کے متبادل کے طور پر کوئی اور دستاویز پیش کیا جاسکتا ہے جس کو قبول کیا جارہا ہے۔

عوام کو رجسٹریشن دفاتر سے رجوع ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اپنے مقررہ وقت پر رجوع ہوکر رجسٹریشن کی کارروائی کی تکمیل کرسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے سلسلہ میں کسی بھی خامی سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے سابق کے طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے اور چارجز بھی قبل کی طرح وصول کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.