ETV Bharat / city

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سیرت کوئز کا انعقاد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ڈین بہبودی طلبہ (ڈی ایس ڈبلیو) نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے یونیورسٹی کی سطح پر ایک سیرت کوئز کا 26، نومبر 2019 کوانعقاد کیا۔

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 7:23 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فائل فوٹو

جس میں 500 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا۔ 29 نومبر کو انعامات و اسناد کی تقسیم عمل میں آئی، تقسیم انعامات تقریب میں نائب شیخ الجامعہ پروفیسر ایوب خاں اور انچارج رجسٹرار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کے ہاتھوں طلبا و طالبات نے انعامات اور صداقت نامے حاصل کیے۔

ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے سیرت کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی، تمام مہمانوں، مقابلے کے شرکا اور تقریب میں حاضر جملہ اساتذہ کرام اور طلبہ کا استقبال کیا،اور سیرت کوئز مقابلے کا تعارف کرایا۔

نظامت پروفیسر عبد السمیع صدیقی، ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی نے کی۔

طلبا کے زمرے میں پہلا انعام ایم ایڈ کے طالب علم محمد فاروق اعظم نے حاصل کیا، اور دوسرا وتیسرا انعام ایم اے عربی کے محمد قمر عارف اور محمد محسن پی کے کو نوازا گیا، طالبات کے زمرے میں تبسم کوثر ایم اے اردو نے پہلا، عابدہ بانو (بی اے) نے دوسرا اور زیبا جبین (ایم اے عربی) نے تیسرا انعام حاصل کیا۔

غیر مسلم طلبہ کے زمرے میں پہلا انعام (ایم اے انگریزی) کے چندن بھوانی کمار نے حاصل کیا، دوسرا انعام (بی ایڈ) کے طالب علم اجیت سہگل کو ملا اور تیسرا انعام (ایم اے انگریزی) ہی کے ایس وشال کے حصے میں آیا۔اول پوزیشن حاصؒ کرنے والے کو سات ہزار روپئے نقد انعام سے نوازا گیا، جبکہ انعام دوم کو پانچ ہزار اور انعام سوم کو دو دو ہزار روپیے دیے گئے۔

طلبہ میں 90 فیصد اور طالبات میں 85 فیصد یا زیادہ نمبرات لانے والے سبھی شرکا کو بھی نامے دیے گئے، کوئز مقابلہ جو تحریری امتحان پر مشتمل تھا یونیورسٹی کے تین آڈیٹوریموں سید حامد لائبریری، سی پی ڈی یو ایم ٹی اور ڈی ڈی ای میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے حصہ لیا۔

پرچہ سوم عروضی سوالات پر مشتمل تھا جو سیرت کے تمام اہم گوشوں کا احاطہ کرتے تھے، شرکائے مقابلہ نے خوب محنت سے تیاری کی اور بڑے جوش وخروش سے مقابلے میں شرکت کی، شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر ایوب خاں نے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کے ہمراہ تینوں امتحانی مراکز کا دورہ کیااور شرکا کی کثرت اور ان کی محنت پر مسرت کا اظہار کیا۔

سیرت کوئز مقابلے کے اس پروگرام میں ابوالفدا ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اکادمی حیدرآباد، دی قرآن فاؤنڈیشن حیدرآباد اور اشرف کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ لکھنؤ نے فنی و مالی تعاون پیش کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.