تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ کورونا وائرس مرض کے پیش نظر ہولی تہوار پر پابندی لگائی جائے۔
سدھا لکشمی نامی خاتون کی جانب سے دائر کی گی عرضی پر عدالت نے ہنگامی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ مذکورہ مرض کے انسداد کے لیے حکومت کو تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئے۔
عدالت نے کہا سلم علاقے اور اسکولز کی خصوصی نگہداشت رکھی جائے اس کے علاوہ عدالت کےاسٹاف کو کل سے چہروں پہ ماسک لگاکر آنے کی ہدایت دی گئی۔ عدالت نے وکیلوں کو ہدایت دی کہ کیس کی سماعت پر فریقین کو مت بلائیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ سزا یافتہ قیدی کو جیل عملہ اگر پیش نہیں کرتا ہے مجسٹریت اس پر سزا نہ دے۔
جلسے اور میٹنگز کے انعقاد کے لیے پولیس کو تمام امور کا جائزہ لینا چاہئے۔اس موقع پر ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے انسداد کے لئے کیا لائحہ عمل حکومت نے ترتیب دیا ہے۔ اسے پیش کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں ایک شخص کرونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے جسے خصوصی نگہداشت اور علاحدہ وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔