ETV Bharat / city

حیدرآباد میں سائنس کے اساتذہ کے لیے آن لائن تربیتی ورکشاپ - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سائنس کے تقریباً 450 اساتذہ نے شہر حیدرآباد میں ہوئے آن لائن تربیتی قومی ورکشاپ میں شرکت کی جو شعبۂ کیمسٹری انوار العلوم کالج حیدرآباد کی جانب سے تلنگانہ سائنس فیئر اکیڈمی حیدرآباد کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

آن لائن تربیتی ورکشاپ
آن لائن تربیتی ورکشاپ
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 2:10 PM IST

ورکشاپ کنوینر ڈاکٹر سیدہ ثمینہ عزیز (ایچ او ڈی کیمسٹری، وائس پرنسپل انور العلوم کالج) کے ہمراہ تدریسی اور غیر تدریسی اہلکاروں نے تربیتی سرگرمیاں انجام دیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے تقریباً 150 اساتذہ نے اس اہم معلوماتی ورکشاپ میں شرکت کی۔

پہلے دن ورکشاپ کا آغاز پروفیسر احمد بیگ ڈائریکٹر انوار العلوم کالج کے افتتاحی خطاب سے ہوا جس کے بعد ڈاکٹر عزیز الرحمٰن خان صدر تلنگانہ سائنس فیئر اکیڈمی حیدرآباد نے استقبالیہ خطاب کیا، مہمان خصوصی ایم ایم عبدل کمال ناظر ایسوسی ایٹ پروفیسر (ریٹائرڈ)، دی نیو کالج چنئی نے اپنے مختصر خطاب میں ورکشاپ کی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے دوسرے دن کا آغاز مہمان خصوصی ڈاکٹر پی کے عمران ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیہ کالج وانمباڈی چنئی کے خطاب سے ہوا۔ مختلف تجزیاتی آلات کا تربیتی اجلاس تجربہ گاہ میں کیا گیا۔

تیسرے دن، مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرشید نائکوڈی، این آر آئی یو ایس ایم نے اپنے خطاب میں جدید ترین لیبارٹری آلات کے ساتھ مقداری تجزیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

امریکہ سے ڈاکٹر قاضی سراج اظہر نے بھی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔ بعد ازاں کالج کے دیگر اساتذہ نے مختلف کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کی جانچ کرنے کے طریقے کا براہ راست مظاہرہ پیش کیا۔

اختتامی پروگرام کا آغاز ڈاکٹر سیدہ ثمینہ عزیز کی رپورٹ سے ہوا۔ محترمہ غفور النساء آرگنائزنگ سکریٹری ٹی ایس ایف اے نے شرکاء کو اپنے تاثرات کے لیے مدعو کیا، شرکاء نے مثبت اور تعمیری رائے اور تبصرے کئے جس پر تمام منتظمین اجلاس نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مثبت تبصرے ہم سب کے لئے حوصلہ مند ہیں اور تربیتی اجلاس آئندہ رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: یکم جولائی سے اسکولز میں آن لائن تعلیم کا فیصلہ

ڈاکٹر سید صلاح الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ سائنس فیئر اکیڈمی نے اظہار تشکر کے فرائض انجام دئیے۔ سیشن کا اختتام قومی ترانے سے ہوا۔ اساتذہ سمیت شرکا میں، مختلف ریاستوں کے کئی نامور ماہرین تعلیم، تلنگانہ سائنس فیئر اکیڈمی کے کارکن اور بیرونی ممالک سے بھی کئی افراد نے شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.