ETV Bharat / city

بی جے پی کے ہڑتال کا حیدرآباد پر کوئی اثر نہیں - بعض تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی کوشش کی

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کے اعلان کے بعد کئی طلبہ کی خودکشی کے واقعات اور حکومت کے ذریعہ نتائج کے اعلان میں لاپرواہی کے خلاف تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے ریاست بھر میں بند کا اعلان کیا گیا۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : May 3, 2019, 4:21 AM IST

بی جے پی بند کا حیدرآباد میں کوئی اثر نہیں رہا۔ پارٹی کے سینکڑوں کارکنا و لیڈران نے ناگر کرنول اور نارائن پیٹ ڈپوز پر آرٹی سی بسوں کو روکنے کی کوشش کی۔ بسوں کو روکنے سے ٹریفیک جام ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

کریم نگر ضلع میں بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے زبردستی طور پر بعض تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی کوشش کی۔ بعض دکانیں بھی بند رہیں۔

بی جے پی کے کئی لیڈروں کو ریاست کے مختلف حصوں سے احتیاطی طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ جبکہ دارالحکومت میں حالات معمول پر رہے اور بیشتر دکانیں اور تجارتی ادارے کھلے رہے۔

ٹرانسپورٹ کا اصل ذریعہ آر ٹی سی بسیں معمول کے مطابق چلائی گئیں۔بند والے علاقوں سے کسی بھی ناگہانی واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسی دوران انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر کے لکشمن کی غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال نمس میں چوتھے دن بھی جاری رہی۔

ڈاکٹر لکشمن نے گزشتہ پیر کو پارٹی کے ریاستی دفتر پر بھوک ہڑتال شروع کیا تھی تاہم پولیس نے اسی دن ان کو نمس ہسپتال منتقل کر دیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.