تلنگانہ ہائی کورٹ نے یہ وضاحت کی ہے کہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین کی جانب سے ارکان کونسل راملونائیک اور یادو ریڈی کو نااہل قرار دیئے جانے کا فیصلہ قواعد کے مطابق کیاگیا۔
عدالت نے خود کونااہل قراردیئے جانے پر کونسل کے صدرنشین کے فیصلہ کے خلاف ان ارکان کونسل کی جانب سے دائر کردہ عرضی مستردکردیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ اس معاملہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے تک درخواست کنندوں کی درخواستوں کاجائزہ لیا جائے۔
واضح رہے کہ کونسل کے سابق صدرنشین سوامی گوڑ نے مخالف پارٹی سرگرمیوں کی بنیاد پر ٹی آر ایس پارٹی کی سفارشات کے تحت یادوریڈی‘ راملونائیک اور بھوپتی ریڈی کی رکنیت کو نااہل قرار دیا تھا۔
بھوپتی ریڈی کے خلاف دائرکردہ درخواست پرفیصلہ محفوظ رکھاگیا ہے۔
تلنگانہ کے دو ارکان کونسل کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ درست
ٹی آر ایس کا دامن چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے دو ارکان کونسل کو نااہل قرار دینے سے متعلق قانون ساز کونسل کے فیصلہ کو تلنگانہ ہائیکورٹ نے درست قرار دیا۔
تلنگانہ ہائی کورٹ نے یہ وضاحت کی ہے کہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین کی جانب سے ارکان کونسل راملونائیک اور یادو ریڈی کو نااہل قرار دیئے جانے کا فیصلہ قواعد کے مطابق کیاگیا۔
عدالت نے خود کونااہل قراردیئے جانے پر کونسل کے صدرنشین کے فیصلہ کے خلاف ان ارکان کونسل کی جانب سے دائر کردہ عرضی مستردکردیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ اس معاملہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے تک درخواست کنندوں کی درخواستوں کاجائزہ لیا جائے۔
واضح رہے کہ کونسل کے سابق صدرنشین سوامی گوڑ نے مخالف پارٹی سرگرمیوں کی بنیاد پر ٹی آر ایس پارٹی کی سفارشات کے تحت یادوریڈی‘ راملونائیک اور بھوپتی ریڈی کی رکنیت کو نااہل قرار دیا تھا۔
بھوپتی ریڈی کے خلاف دائرکردہ درخواست پرفیصلہ محفوظ رکھاگیا ہے۔
News ID
Conclusion: