ETV Bharat / city

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے سائن بورڈ پر نوٹس - یونیورسٹی آف حیدرآباد

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی کمیشن نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے سائن بورڈ پر دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے۔

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے سائن بورڈ پر میناریٹی کمیشن کی نوٹس
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 7:13 PM IST

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے بورڈ پر یونیورسٹی کا نام انگریزی، ہندی اور تلگو میں لکھا ہوا ہے جبکہ تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے باوجود یونیورسٹی کے بورڈ پر اردو کو شامل نہ کرنے پر عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔
میناریٹی کمیشن نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری کاروائی کرتے ہوئے سائن بورڈ پر یونیورسٹی کے نام کو دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی لکھوائیں۔
فلک نما علاقہ میں رہنے والے سید عبدالرحمن نے کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے سائن بورڈ اردو کو نظرانداز کرنے کی شکایت کی تھی جبکہ تلنگانہ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.