ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مسلسل کئی دنوں سے موسلہ دھار بارش کے سبب یہاں کہ کئی علاقوں کے گھروں میں میں بارش کا پانی داخل ہو چکا ہے- جس کی وجہ سے مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹولی چوکی علاقے میں واقع ندیم کالونی میں تیز بارش کے سبب پانی گھروں داخل ہوگیا، گھروں کو چھوڑ کر وہاں کے مکینوں کو دوسری جگہوں میں منتقل ہونا پڑا۔ مجلس اتحاد المسلمین مسلسل ان متاثرہ مکینوں کو راشن کھانا، پانی، دودھ اور دیگر اشیاء فراہم کرا رہی ہے-
ایم آئی ایم کے نمائندہ ہارون فرحان نے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیا۔ مقامی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب بھی بارش کا موسم آتا ہے تو یہ علاقے تالاب اور جھیلوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔لہذا ان مسائل کو جلد از جلد حل کریں-
مزید پڑھیں:
حیدرآباد میں طوفانی بارش، لوگ پریشان
بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز ایسے کئی علاقوں کا پانی شیخ پیٹ ندیم کالونی ٹولی چوکی، کی بستیوں میں داخل ہو جاتا ہے، جی ایچ ایم سی پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کرے اس موقع پر عوام نے صدر مجلس اسدالدین اویسی کے شکریہ ادا کیا۔