ETV Bharat / city

مہاجر مزدوروں کا ملازمین پر حملہ - کمپنی کے ذمہ داروں کے ساتھ ان مزدوروں کے نمائندوں نے بات چیت کی

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی۔حیدرآباد(آئی آئی ٹی۔حیدرآباد)میں، مائگرینٹ لیبرس، نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کے ایچ آرملازمین پر حملہ کردیا۔

مہاجر مزدوروں کا ملازمین پر حملہ
مہاجر مزدوروں کا ملازمین پر حملہ
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:25 PM IST

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی۔حیدرآباد(آئی آئی ٹی۔حیدرآباد)میں، مائگرینٹ لیبرس، نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کے ایچ آرملازمین پر حملہ کردیا۔

یہ کمپنی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تعمیراتی کام انجام دیتی ہے۔کمپنی،ان مزدوروں کو اجرتوں کی فراہمی میں کافی تاخیرکررہی تھی۔ایل اینڈ ٹی کے ملازمین نے اس حملہ کی شکایت سنگاریڈی پولیس سے کی جو وہاں صورتحال پر قابو پانے کے لئے پہنچ گئی تاہم ضروری غذائی اشیا نہ ملنے سے پریشان حال ان مزدوروں نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔ان مزدوروں نے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔جس کے بعد پولیس اپنی سلامتی کے لئے وہاں سے بھاگ گئی کیونکہ ان مزدوروں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔

پولیس نے ہیڈکوارٹرس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس ملازمین کی بڑی تعداد بشمول ایس پی چندرشیکھرریڈی،ڈی ایس پی سریدھر ریڈی وہاں پہنچے جنہوں نے تقریبا ایک گھنٹہ کی کوششوں کے بعد حالات کو قابو میں کیا۔ان مزدوروں سے بات چیت کے بعد ایس پی نے کلکٹر کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ان کے چھ نمائندوں پر مشتمل وفد کو بھیجنے کی تجویز پیش کی۔

بعد ازاں کمپنی کے ذمہ داروں کے ساتھ ان مزدوروں کے نمائندوں نے بات چیت کی۔یہ مزدور جن کا تعلق شمالی ہند سے ہے،لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ان کو غذا کی عدم فراہمی کے مسائل کے ساتھ بے روزگاری کی وجہ نفسیاتی پریشان ہیں۔ بعد میں ان مزدوروں نے کمپنی سے خواہش کی ہے کہ وہ ان کی اجرت اداکرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.