محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گزشتہ چھ روز سے تلنگانہ میں مسلسل برسات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال ہے کئی مقامات پر گھروں میں پانی داخل ہونے کے علاوہ کئی سڑکیں پانی میں بہہ گئیں اور جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے۔
ریاست کے تمام آبی ذخائر بھی لبریز ہوگئے آبی ذخائر کی سطح میں اضافہ کے باعث ڈیمس کے دروازے کھول دئے گئے۔ حیدرآباد کے بڑے آبی ذخائر حمایت ساگر و عثمان ساگر میں بھی پانی کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا گیا۔
ڈاکٹر کے ناگارتنا، ہیڈ آف میٹرولوجکل سنٹر حیدرآباد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جنوب مغرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث اگلے 48 گھنٹوں تک شدید برسات کا سلسلہ جاری رہے گا۔