ETV Bharat / city

جی ایچ ایم سی کی جانب سے بڑے پیمانہ پر سینی ٹیشن مہم - حیدرآباد میں ہوئی حالیہ بارش

حیدرآباد میں حالیہ بارش کے سبب پیدا شدہ مسائل سے نمٹنے کیلئے اسٹراٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کا کام شروع کیا جائے گا۔

GHMC
GHMC
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 12:42 PM IST

پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدیہ نظم ونسق تلنگانہ اروند کمار نے کہا ہے کہ وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کی ہدایت پر 4 تا 10 نومبر کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے بڑے پیمانہ پر سینی ٹیشن مہم چلائی جائے گی اور تمام علاقوں سے کچرے کی نکاسی کا کام بھی کیا جائے گا۔

وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ نے اروند کمار کی جانب سے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دیئے جانے پر اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا۔

کے ٹی راما راؤ نے ان کے محکمہ کے ایک ٹوئیٹ کو بھی ری ٹوئیٹ کیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں ہوئی حالیہ بارش کے سبب پیدا نالوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اسٹراٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کا کام شروع کیا جائے گا۔

واضح ہو کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں سیلاب سے مچی تباہی کے بعد جی ایچ ایم سی کے مختلف علاقوں میں گندگی پھیل گئی ہے، جس سے مختلف قسم کے امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلانے اور سینیٹائز کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.