ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سکریٹریٹ میں مسجد کو منہدم کرنے کے تعلق سے مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارات ملت اسلامیہ و خطیب جامع مسجد دارالشفاء نے بعد نماز جمعہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکریٹریٹ میں نقصان و منہدم کی گئی مساجد پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور اس حرکت کی سخت مذمت کی۔
مزید پڑھیں:
بھارت: جولائی میں کورونا وائرس کے 4.18 لاکھ کیسز
انہوں نے وزیر اعلی تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ زمینی حقائق سے واقفیت کیلئے علماء و مشائخین و دیگر افراد پر مشتمل وفد کو معائنے کی اجازت دیں، تاکہ اس تعلق سے مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔