ETV Bharat / city

طلبا کے لیے جتنا بھی کام کیا جائے اتنا کم ہے: کے تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ویلفیر اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو قومی سطح پر ممتاز مقام حاصل ہو رہے ہیں، طلبا کے لیے جتنا بھی کام کیا جائے اتنا کم ہے۔

k taraka rama rao
کے تارک راما راو
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 5:05 PM IST

کے تارک راما راو نے آج سرسلہ کے ضلع پریشد اسکول کی تزئین نو عمارت کا افتتاح کیا، اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے والدین کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں 945 گروکل اسکولس حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے اور فی طالب علم پر حکومت 1.25 لاکھ روپئے صرف کر رہی ہے، تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر طالب علم کو 29 لاکھ روپئے کا تعلیمی قرض فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ اسکول کی عصری عمارت اور دیگر سہولتوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپلوڈ بھی کیا اور کہا کہ اس اسکول میں تقریبا ایک ہزار طلبا کی گنجائش ہے، جہاں پر ڈیجیٹل لرننگ، سک روم، ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی رسپانس کی سہولت دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ عوامی شراکت داری کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعہ اس اسکول کی عمارت کو عصری بنایا گیا ہے، اس میں عصری کتب خانہ، کمپیوٹر لیبس، سائنس لیب، ڈائننگ ہال، فٹبال گراونڈ، 12سی سی ٹی وی کیمرے، وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

اسکول کی عمارت کو کافی عصری بنایا گیا ہے اور ہر طرف سرسبزی و شادابی بھی کی گئی ہے، اس طرح یہ اسکول بین الاقوامی سطح کا اسکول نظر آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرح کے اسکولس کے خواہشمند ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.