کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے علماء کرام نے عوام سے اپیل کی تھی کہ جمعہ کی نماز کے لیے مسجد نہ آئیں اور گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔
شاہی مسجد باغ عامہ میں نماز جمعہ ادا ہوئی جس میں مصلیوں کی تعداد محدود تھی-
یہ مسجد اسمبلی کے دامن میں موجود ہے۔ اس مسجد میں بیک وقت دو ہزار مصلی نماز ادا کرتے ہیں-
شاہی مسجد باغ عامہ کو آصف جاہی حکمراں ساتویں نظام نواب میرعثمان علی خان بہادر نے 1924ء میں تعمیر کیا تھا- نواب میر عثمان علی خاں بہادر جمعہ کی نماز اسی مسجد میں ادا کیا کرتے تھے-
کورونا وائرس سے احتیاط کے لئے علماء کی اپیل کو عوام نے قبول کرتے ہوئے نماز جمعہ کے لئے مساجد کا رخ نہیں کیا- اور گھروں پر ظہر کی نماز ادا کی۔
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین محمد سلیم نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے احتیاط کے لئے ہمیں تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے چاہئے۔
اس طرح ہم محکمہ پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا تعاون کریں-
شاہی مسجد باغ عامہ کے خطیب مولانا احسن بن محمد الحمو می نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اپنا وقت گھر پر گزاریں اور قرآن کو سمجھ کر پڑھیں۔ آپسی اختلافات کو ختم کریں اور ماں باپ کی خدمت کرنےمیں وقت گزاریں۔