اس ضمن میں کورٹ نے آئندہ سماعت کو اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔ جسٹس نے حکومت کو روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مستقل مینیجنگ ڈائرکٹر کی تقرری عمل میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسئلے کے جلد ختم ہونے کی امید ہے۔
صدر تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی اشوتھاما ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدلیہ کے حکم پر حکومت سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی تاہم کامیاب مذاکرات تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ریاستی سیکریٹری تلنگانہ مزدور یونین ہدایت علی نے عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنا ملازمین کی اولین مطالبہ ہے اگر حکومت اس کے متعلق تیقن دیتی ہے تو ہڑتال واپس لینے پر غور کیا جائے گا۔