بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے تاریخی گولکنڈہ قلعے میں یوم خواتین منایا گیا۔ اس پروگرام میں ملک کی مشہور و معروف شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا نے کلچرل پروگرام پیش کیا۔
پروگرام میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیشن منعقد کیا گیا۔ خاتون سماجی کارکنوں نے خواتین پر ہوئے ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کی اور خواتین کو مساوی حق دینے کا مطالبہ کیا۔
اسلام میں خواتین کی اہمیت کے عنوان پر ایک سشین منعقد ہوا۔ جس میں علماء کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی رکن اسماء زہرہ اور عاقلہ خاموشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اسلام نے عزت و احترام کا مقام دیا ہے۔1400 سال پہلے لڑکیوں اور خواتین کو زندہ دفن کیا جاتا تھا- لکین اسلامی تعلیمات نے عورت کو ظلم و تشدد سے نجات دلوایا-
اسما زہرا نے عورت کے برقع پہننے پر اعتراض کرنے والوں سے کہا کہ برقع عورت کے لیے فطری ہے، انھوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ مرد اور عورت مساوی ہیں تو وہ اس بات کو نہیں مانتی ہیں کیونکہ مرد کو اللہ تعالی نے بالاتر بنایا ہے اور عورت کو اس کے ماتحت رکھا گیا ہے،اور یہ فطری عمل ہے۔
پروگرام میں صحت و تندرستی اور خواتین کے مسائل حل کے لیےایک سیشن رکھا گیا جس میں ڈاکٹرز کا پینل موجود تھا-