مقامی کیلے کے کسانوں سے تلنگانہ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانی کے لیے تلنگانہ تحریک شروع ہوئی۔ ہم نے 14 سال کی تحریک کے بعد ریاست تلنگانہ حاصل کی ہے۔ Tanlangana Agriculture Minister Naranjan visits Maharashtra۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ویژن کے ساتھ ہم دریائے گوداوری پر تعمیر کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ 40 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دریائے گوداوری پر تین بیریجس کی تعمیر کی جارہی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کھیتوں کو 6 گھنٹے پانی کی سپلائی کا کام مشکل تھا تاہم اب موجود ہ طورپر تلنگانہ حکومت کھیتوں کو 24گھنٹے پانی سپلائی کررہی ہے۔
کسانوں کی مدد کے لئے رعیتو بیمہ اور رعیتو بندھو اسکیمات شروع کی گئی ہیں جو کسانوں کی ریڑھ کی ہڈی بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں فصلوں کی وسیع اقسام کی کاشت ہوتی ہے۔یہاں صرف جلگاؤں کے علاقے میں 1.25 لاکھ ایکڑ پر کیلے کی کاشت مثالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسان کو اس کی محنت کا صحیح صلہ ملے تو معاشرے میں اس سے برتر کوئی نہیں ہو گا۔وزیر موصوف نے کہا ”ہم جلگاؤں کے جذبے کے ساتھ تلنگانہ میں کیلے کی کاشت کو فروغ دیں گے اوراپنے علاقے کے کسانوں کو یہاں کیلے کے باغات کا معائنہ کرنے کے لیے بھیجیں گے“۔ اجیت جین کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں انقلابی تبدیلی کے لیے حکومت کام کررہی ہے۔کسان کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
تلنگانہ حکومت نے 5,000 ایکڑ پر مشتمل ایک کلسٹر قائم کیا ہے۔ حکومت کسانوں کو دالوں اور تیل کے بیجوں جیسی متبادل فصلوں کی طرف راغب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں بین الاقوامی تجربہ رکھنے والی جین کمپنی کو تلنگانہ میں ایک علیحدہ مونگ پھلی کے فوڈ پروسیسنگ یونٹ کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔
یو این آئی