ETV Bharat / city

حیدرآباد: حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھول دیا گیا

ریاست تلنگانہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بارشوں کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

حیدرآباد: حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھول دیا گیا
حیدرآباد: حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھول دیا گیا
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 12:31 PM IST

شہر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں شدید بارشوں کے سب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں آبی ذخائر میں بھی پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔

حیدرآباد: حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھول دیا گیا

گزشتہ شام حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھول دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد میں 17.11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش نواحی علاقہ کاپرا میں درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد کے حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے تالاب پانی سے بھر چکے ہیں، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حمایت ساگر کے دو دروازوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری، حیدرآباد میں 17.11 ملی میٹر بارش ریکارڈ

قابل ذکر ہے کہ حمایت ساگر میر عثمان علی خان بہادر کے وزیر نواب حمایت جنگ بہادر نے تعمیر کروایا تھا۔ عثمان ساگر اور حمایت ساگر شہر حیدرآباد کے لوگوں کی پانی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.