ETV Bharat / city

مکہ مسجد کے امام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے شہر سے بھی متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد مکہ مسجد کے امام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:44 PM IST

hyderabad: mecca masjid imam appeal to people stay at home
متعلقہ تصویر

مکہ مسجد کے امام مولانا حافظ محمد عثمان نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھر میں ہی رہیں بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی نماز کا اہتمام کریں۔ ضروری اشیاء جیسے دوائیوں کے لیے ہی گھر سے باہر نکلیں'۔

ویڈیو

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، محکمہ صحت کے مطابق بھارت میں کل آج صبح تک 12،380 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 414 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، وہیں 1489 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اب تک دو میعاد میں ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن پھر بھی حیدرآباد کے پرانے شہر کی سڑکوں پر خاصی آمد رفت کا سلسلہ جاری تھا۔

شہر میں رعیتو بازار اور اجناس کی دوکان پر اشیاء ضروریہ کی خریدی کے نام پر لوگوں کی بھیڑ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہاں کے باشندے کورونا وائرس کے تعلق سے کتنے سنجیدہ ہیں۔

اس ضمن میں گزشتہ دو دن سے پرانے شہر کے مختلف علاقے میں بیری کیٹ لگاکر آمد و رفت کو روکنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ تاہم میر چوک ڈویژن میں کرونا کے 23 تلاب کٹہ میں 13 متاثرین پائے جانے کے بعد اب علاقے میں سنسی پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے بعد لاک ڈاون پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.