ریاست تلنگانہ : تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد گنگاجمنی تہذیب اور عظیم ثقافتی ورثہ کیلئے جاناجاتا ہے .
جہاں کے لوگ کئی زبانیں بولتے ہیں۔تارک راما راو جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گذشتہ 6برسوں کے دوران ٹی آرایس حکومت نے کئی ترقیاتی پروگراموں پر عمل کیاہے.
جو دارلحکومت حیدرآباد کو عالمی شہر میں تبدیل کرنے کی جانب اقدامات ہیں۔
سوشیل میڈیا کے زریعہ ٹوئیٹر پر سرگرم رہنے والے تارک راما راو نے ان کی پارٹی کے نشان کار کو ووٹ دینے کی اپیل کر تے ہوئے
مزید پڑھیں:
'مودی میں ہمت ہے تو حیدرآباد میں ریلی کریں'
انہوں نے ٹوئیٹر پرایک پوسٹر بھی پوسٹ کیا۔ جس میں تلگو،اردو،ہندی،انگریزی اوردیگر زبانوں میں حیدرآباد اور اس کے نیچے ابھرتا ہوا عالمی شہر لکھاگیا ہے۔
اس تصویر کے پس منظر میں حیدرآباد کا کیبل برج بھی ہے۔