حیدرآباد کے پراناشہر کے پرانا پُل سے متصل پُل کے ایک ستون کے حصہ میں شگاف دیکھنے کے بعد حکام نے پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیاہے اور ٹریفک کو اب مسلم جنگ پُل کی طرف موڑ دیاگیا۔
محکمہ آبرسانی کے حکام نے حمایت ساگر کے دروازے ایک ہفتہ میں دو مرتبہ کھولے جس کے نتیجہ میں پانی کا شدید بہاؤ موسیٰ ندی میں دیکھا گیا۔
اتوار کی شام ایک ستون کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کے بعد ٹریفک پولیس نے فوری طورپر اس پل کے قریب بیریکیڈس لگا دیئے اور بہادر پورہ و حسینی علم سے آنے والے ٹریفک کے رخ کو سٹی کالج کی سمت موڑ دیا۔
یہ پُل پرانا شہر کو کاروان، دھول پیٹ، ضیاگوڑہ، مہدی پٹنم، آصف نگر اور ٹپہ چبوترہ سے جوڑتا ہے۔ اس پل کو بند کرنے کے بعد گاڑی سواروں کو نئے شہر کے علاقوں تک پہنچنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔