دراصل حیدرآباد کے پرشانت اپنی 'آن لائن گرل فرینڈ' سے ملنے سنہ 2017 میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو گئے تھے لیکن ان کی ہوشیاری کام نہ آئی، جلد ہی پاکستانی حکام نے انہیں گرفتار کر جیل بھیج دیا۔
وہیں جیسے ہی ان کی گرفتاری کے بارے میں پرشانت کے والد بابوراؤ کو پتہ چلا، انہوں نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے متعدد کوششیں کیں۔
سنہ 2019 میں بابوراؤ نے سائبر آباد کمشنر پولیس وی سی سججنر سے بھی ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کی رہائی میں ان کی مدد کریں۔
پولیس کمشنر نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو اس مسئلے سے آگاہ کیا۔ آخر کار متعدد کوششوں کے بعد پاکستان نے پرشانت کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔
اطلاعات کے مطابق آج رات تک وہ حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پرشانت کے اہل خانہ ان کے وطن واپسی پر خوش ہیں۔ اہلخانہ نے حکام کا شکریہ ادا کیا۔