ETV Bharat / city

حیدرآباد: گاندھی اسپتال جنسی زیادتی معاملہ پر ایس سی کمیشن کی برہمی

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 6:57 PM IST

شہر حیدرآباد کے مشہور گاندھی اسپتال جہاں ایک مریض کے رشتہ دار نے اس کی اور اس کی بہن کی لیب ٹکنیشین کی جانب سے عصمت دری کی شکایت کی ، اس معاملے کا قومی ایس سی کمیشن نے سخت نوٹ لیا ہے۔

حیدرآباد: گاندھی اسپتال جنسی زیادتی معاملہ پر ایس سی کمیشن کی برہمی
حیدرآباد: گاندھی اسپتال جنسی زیادتی معاملہ پر ایس سی کمیشن کی برہمی

ایس سی کمیشن نے حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی شکایت کے باوجود ایف آئی آر درج کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیشن نے اس خصوص میں تلنگانہ کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی، محکمہ داخلہ کے سکریٹری، محکمہ صحت کے سکریٹری کو نوٹس جاری کی ہے۔ ایس سی کمیشن کے نائب صدرنشین ارون ہلدال نے یہ نوٹس جاری کی ہے۔

اسی دوران اس سنسنی خیز معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اسپتال کے قریب پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا ہے۔ مختلف خواتین تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ اسی کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کیاگیا ہے اور صرف اسپتال کے ملازمین، مریضوں اور ایمبولنس گاڑیوں کو ہی اسپتال میں اندرجانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد انکاونٹر: تفتیشی کمیشن کی مدت کار میں 6 ماہ کی توسیع

آج وائی ایس آر تلنگانہ کی خاتون کارکنوں نے اسپتال کے محاصرہ کی کوشش کی اور مطالبہ کیاکہ متاثرہ خاتون سے ریاستی حکومت انصاف کرے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.