خیال رہے کہ کرناٹک اور تلنگانہ کے 304 طلبا کو ایک امتحان کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں ہانگ کانگ کے علاوہ بھارت کی دیگر مشہور سائنس لیب کا دوررہ کرایا جائے گا۔
ان طلبہ میں سے 13 طلبہ کو کولکتہ کے دنیا کے پانچویں بڑے سائنز پلانٹیریم کا بذریعہ فلائٹ دورہ کروایا جائے گا۔ 130 طلبہ کو انٹرنیشنل اسپیس ریسرچ سینٹر (اسرو) بنگلور سنٹر اور 150 طلبہ کا برلا سائنس سنٹر حیدرآباد کا دورہ کروایا جائے گا تاکہ ان کے اندر سائنسی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کیا جاسکے۔
'بھارت یہودیا بند کنگ کوٹھی' میں کل رات 304 منتخب طلبہ کی تہنیت کا پروگرام منعقد ہوا۔ اسرو کے سابق سائنسدان پروفیسر جلیلانی نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہ وہ اپنے انداز پوشیدہ سائنسی صلاحیتوں کو بیدار کریں۔ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ سماج میں سائنس رحجان کو فروغ دیں۔