ETV Bharat / city

تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران شدید ترین بارش کا امکان - خلیج بنگال

محکمۂ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران مختلف اضلاع کے کئی مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش ہوگی۔ ساتھ ہی ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران شدید ترین بارش کا امکان

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 7:21 PM IST

خلیج بنگال میں منگل کو ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا رہا جس کے زیرِ اثر تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ریاست کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد اور جگتیال میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

منگل کو کومرم بھیم ضلع کے وینکٹ راؤ پیٹ میں 13.8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سوریہ پیٹ ضلع کے اُورلوگُنڈہ میں 7.8سنٹی میٹر، کھمم ضلع کے چنتاکارا میں 7.7 سنٹی میٹر، سداشیوپیٹ میں 7 سنٹی میٹر، سری پورم، کومرم بھیم ضلع کے ویلی اور کوٹالہ میں 7.6 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کاغذنگر میں 7.5 سنٹی میٹر، منچریال کے بھیماورم میں 6.9 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راجناسرسلہ، کھمم، میدک، سنگاریڈی اضلاع سمیت دیگر مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ سکندرآباد، کاپرا، رام چندرا پورم، پٹن چیرو، چندا نگر،سیری لنگم پلی، موسی پیٹ، ملکاجگری، لنگم پلی، الوال، راجندر نگر، جوبلی ہلز، بنجارا ہلز، بیگم پیٹ، خیریت آباد، رامنتاپور، اُپل، چندرائن گٹہ، حیات نگر اور پرانا شہر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ ای سیٹ کے نتائج جاری

حیدرآباد کے محکمۂ موسمیات کی ڈائریکٹر ناگارتنا نے کہا کہ ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ اوڈیشہ پر مرکوز ہے۔ اس کے زیر اثر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محبوب نگر ضلع میں دو دنوں سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں آبی پروجیکٹس کی سطح آب میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.