تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ہفتہ کی صبح شہر حیدرآباد کے گنگن پہاڑ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کے تارک راما راو نے پانی میں بہہ جانے والے8 افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اور مرنے والوں میں فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کے چیکس حوالے کیے۔
بدھ کو شدید بارش کے نتیجے میں علی نگر کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بہہ گئے تھے ۔ لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ تین افراد کی تلاشی مہم جاری ہے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سبیتا اندریڈی ، ایم پی رنجیت ریڈی ، راجیندر نگر کے رکن اسمبلی پرکاش گوڈ ، ایم ایل سی پٹنم مہندر ریڈی ، میئر بونتو رام موہن اور مقامی نمائندے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مکان اور کرایہ دارکے حقوق، قانون نافذ کرنے کے لیے تجاویز طلب