ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے شمس آباد بین الااقوامی ایئر پورٹ پر 47.55 لاکھ کی مالیت کا 970 گرام کا سونا کسٹم حکام کی جانب سے ضبط کیا گیا۔Gold seized at Rajiv Gandhi International Airport in Hyderabad
-
#IndianCustomsAtWork @cbic_india @cgstcushyd @PIB_India https://t.co/5yPCX62Ice
— Hyderabad Customs (@hydcus) January 10, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#IndianCustomsAtWork @cbic_india @cgstcushyd @PIB_India https://t.co/5yPCX62Ice
— Hyderabad Customs (@hydcus) January 10, 2022#IndianCustomsAtWork @cbic_india @cgstcushyd @PIB_India https://t.co/5yPCX62Ice
— Hyderabad Customs (@hydcus) January 10, 2022
کسٹم ذرائع کے مطابق ایک مسافر جو شارجہ سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ اس نے اپنے پیروں کے درمیان سونے کے بسکٹ کو دباکر لانے کی کوشش کی۔
کسٹم حکام تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ سونا کہاں سے لایا جا رہا تھا۔ کس نے یہ سنہری دھات دی ہے اور اسمگلر کس کو حیدرآباد میں پہنچا رہا تھا۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ ہم معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہندوستانی بازار میں سونے کی بڑھتی قیمت اور درآمدات پر ٹیکس اور روپئے کی فرسودگی یعنی روپئے کی گھٹتی قیمتوں میں اضافے نے اسمگلنگ کو بڑھاوا دیا۔
تاہم سونے کی اسمگلنگ پر تین سے چار لاکھ کے منافع کی لالچ میں لوگ اسمگلنگ کرتے ہیں۔ آئے دن اسمگلرس نئے نئے طریقے اپنارہے ہیں۔ کسٹم حکام اسمگلرورں کی شناخت کے لئے 95 فیصد پروفائلنگ طریقے اپنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت مسافر کے رویے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ اور ایکزٹ اسٹامپ میں مختلف ممالک کے داخلے کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔